راولپنڈی(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی جیسا جرم تو دشمن بھی نہیں کرسکا۔ اتحادی جماعتیں ملک کی باگ ڈور نہ سنبھالتی تو پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ہوتا، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ 2013 میں راولپنڈی کو وہ منصوبے دیے جو لاہور میں بھی نہیں دیے۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے منشیات اور 302 کے مقدمات بنوائے ہم نے مقابلہ کیا۔















