اہم خبریں

ہزاروں معصوم فلسطینی مسلمان لقمہ اجل بن رہے ہیں،جے سالک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئراور سابق وفاقی وزیرجے سالک نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل جنگ سے خطے کے حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں،بے گناہ اور معصوم جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، غزہ جانا چاہتا ہوں،حکومت سہولیات فراہم کرے،پاکستانی حکمران اپنی کرسیاں چھوڑ کر زمیںپربیٹھ کرنہتے فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی کریں،جے سالک نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جے سالک کا مزید کہنا تھا کہایک طرف فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے باعث ہزاروں معصوم فلسطینی مسلمان لقمہ اجل بن رہے ہیں،ہزاروںمعذور اور لاکھوںبے گھر ہو چکے ہیں مگر دوسری طرف اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے حکمران اور قوم ورلڈ کپ کے کرکٹ میچوں میں کھوئی ہوئی ہے جو کہ انتہائی دکھ کی بات ہے،انہوں نے حکومت کو منتبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت پرنہتے فلسطینیوں کے حق میں ٹھوس اور جاندار موقف اپنائے،پاکستانی حکمران کرسیاں چھوڑ کر زمیں پر بیٹھ کربے گناہ فلسطینیوں کے سا تھ اظہار یکجہتی کریں،فلسطین اسرائیل جنگ سے خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے، بے گناہ اورمعصوم فلسطینیوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے جسے دیکھ کر دل انتہائی رنجیدہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ خطے کے حالات انتہائی تشوشناک اور کشیدہ ہیں مگر وہ امن کا پیغام لیکر غزہ جانا چاہتے ہیںلہذاٰحکومت انہیں سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ غزہ جاکر نہتے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر سکیں۔

متعلقہ خبریں