اہم خبریں

نواز شریف اپنی سزا پوری کر کے الیکشن لڑیں،حسن مرتضیٰ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد لمحہ فکریہ ہے۔ نگراں حکومت کے پاس لیو انکیشمنٹ، دیگر مراعات ختم کرنے کا اختیار نہیں، نظام تعلیم تبدیل کرنا نگرانوں کا اختیار نہیں، نوکر شاہی ان کا ہتھیار مت بنے۔ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنی سزا پوری کر کے الیکشن لڑیں۔

متعلقہ خبریں