راولپنڈی(نیوزڈیسک)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی )نے ڈیجیٹل وارڈن چلاننگ ایپ کو اپ گریڈ کردیا، اب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا جرمانہ آٹومیٹیکلی 02 ہزار روپے ہوگا،تفصیلات کے مطابق سی ٹی او تیمور خان نے میڈیا کو بتایاکہ اس سے قبل بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا جرمانہ صرف دو سو روپے تھا،اس موقع پر انہوں نے تمام وارڈنز کو ہدایت کی کہ بلاتفریق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی جائے ،گزشتہ ماہ ہیلمٹ کمپین سے بہت سے لوگوں نے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا، زیادہ تر وہ موٹر سائیکل سوار ہیں جو عادی طور پر ہیلمٹ نہیں پہنتے، انہوں نے کہاکہ ہیلمٹ چالان سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے سر کو جان لیوا چوٹ سے بچانے کے لیے پہنیں، 73 فیصد مہلک حادثات میں قیمتی جانیں ہیڈانجری کے باعث ہوئیں، سی ٹی او تیمور خان نے کہا کہ ہیلمٹ لٹکانے اور ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہو گا، کارروائی کا مقصد موٹرسائیکل سواروں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔















