اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون،ایک ہفتے میں 27 لگژری گاڑیاں قبضے میں لی گئیں،ترجمان کسٹمز کے مطابق لگژری گاڑیوں کی مالیت 30 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے،کلکٹر کسٹمز اسلام آباد آصف ھرگن کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی،اسمگل شدہ گاڑیوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی،گاڑیوں میں LX570 اور V8 وغیرہ بھی شامل ہیں۔















