اہم خبریں

وزارت حبکو کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے،وزارت توانائی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )حبکو کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ کی مدت مارچ 2027 کو ختم ہو جائے گی۔حبکو کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے۔ پلانٹ کو بقایا فرنس آئل پر چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔پلانٹ کو کوئلے پر چلانے کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،کیپکو نے 24-10-2022 کو اپنی 25 سال کی پی پی اے مدت مکمل کی،کیپکو کے ساتھ بجلی کی خرید و فروخت کے معاہدے میں کوئی توسیع نہیں کی گئی، اکتوبر 2022 میں پی پی اے کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے، پلانٹ بند ہے اور کوئی بجلی پیدا نہیں کر رہا ہے، کیپکو میپکو کے بجلی صارفین کو بغیر کسی چارج کے گرڈ سٹیشن کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔وزارت تواناٸی کے مطابق حکومت پاکستان کپکو میں 45 فیصد حصہ رکھتی ہے،اینگرو پاور پراجیکٹ میں حکومت سندھ کی طرف سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے، حکومت سندھ کے پاس اینگرو پاور پروجیکٹ کا کوئی حصہ نہیں ہے،سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے نام سے موسوم کمپنی، حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری رکھتی ہے،پروجیکٹ کی کل ایکویٹی کا 51 فیصد سندھ کا ہے،حکومت سندھ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی میں 51 فیصد شیئر ہولڈنگ ہے۔

متعلقہ خبریں