اہم خبریں

نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کا پلان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔نواز شریف کی ایئرپورٹ سے مینار پاکستان جلسہ گاہ آمد کے لئے 2 پلان ترتیب دئے گئے ہیں لاہور ائیرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پارٹی قائد کا استقبال کریں گے اس بعد نواز شریف کو لاہور ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ لایا جائے گا جبکہ پلان بی کے مطابق نواز شریف کوسڑک کے راستے براستہ مال روڈ یا رنگ روڈ جلسہ گاہ لایا جائے گا جہاں تاریخی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مینار پاکستان پر جلسے کیلئے 3 منزلہ اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں