اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم انوار کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، دہشت گردی کےخاتمے کیلئے اہم فیصلے کیے جا ئیں گے ،اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ ، غیر ملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن اور یکم نومبر کے ایکشن پلان کے حوالے سے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جا ئے گی۔















