لاہور ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کی راہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے ، نوازشریف قوم کوپورا سچ بتائے گا تو سارے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے، پارٹی کارکنوں اورعہدیداروں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے،یہ ہے اللہ کا نظام، 6 سال تک جھوٹوں کو جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی،نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی اور مل رہی ہے، نوازشریف گیا تو ترقی ، امن اور عوامی خوش حالی بھی چلی گئی،نوازشریف کے دور میں پاکستانی عوام مطمئن عوام تھی، آج رو رہی ہے۔















