لاہور(نیوزڈیسک)جناح اسپتال لاہور کے کڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ میں پہلے مریض کے گردے کی کامیاب پیوندکاری کردی گئی، رحیم یارخان کی شہناز نے اپنے شوہر عصمت اللّٰہ کو اپنا گردہ عطیہ کیا۔لاہور کے جناح اسپتال میں پہلے مریض کے گردے کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔اس موقع پر بیوی شہناز کا کہنا تھا کہ شوہر کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی تھی،اس لیے گردہ عطیہ کیا۔















