اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی بینک نے 50 ہزار روپے سے کم ماہانہ تنخواہوں پر ٹیکس لگانے سے متعلق سفارش واپس لے لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق پسماندہ تنخواہ دارطبقے نے امیر ترین برآمد کنندگان، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مقابلے میں 3 ماہ میں ادا کیے گئے مشترکہ ٹیکس سے زیادہ ٹیکس دیا۔















