کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان کی بقا کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوں گے ،، خالد مقبول صدیقی نے کہا آج کا دن پاکستان کو جوڑنے کا دن ہے، پاکستان ووٹ کے ذریعے بنا ،ہم اپنی مرضی سے آئے تھے،ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو پاکستان میں دفن ہونا پسند نہیں کرتے، جاگیردارانہ نظام کو ختم ہونا چاہئے، ہم اسلام کاٹھیکیدارنہیں،ہم حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے والے نہیں ہیں، فلسطینی پر ہونیوالے مظالم کی ہم مذمت کرتے ہیں، فلسطین کا مسئلہ ان کی خواہش کے مطابق حل کیاجائے ۔















