اہم خبریں

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، سی پی ایل سی نے ماہ ستمبر کا ڈیٹا جاری کردیا

کراچی(   اے بی این نیوز   )شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، سی پی ایل سی نے ماہ ستمبر کا ڈیٹا جاری کردیا،شہر میںماہ ستمبرمیں 4819 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،شہر میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں،ستمبر میں 4 ہزار 669 موٹرسائیکل چوری کی گئی، اسٹریٹ کرائم کے دوران موبائل فونز چھیننے کی 2 ہزار 464 کیس رپورٹ ہوئےاسلحہ کے زور پر 730 موٹرسائیکلوں کر چھینا گیا،،192 گاڑیاں چوری اور 15 قیمتی گاڑیاں شہریوں سے چھین لیں گئیںشہر میں اغوا برائے تاوان کا 1 اور بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئےاگست کے مہینے میں 8553 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں رواں سال شہر میں دوران ڈکیتی مزاحمت 107 شہری قتل کردئیے گئے۔شہر میں روزانہ اوسطا” 280 وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیںرواں سال 9 ماہ کے دوران 68400 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں