اہم خبریں

پاکستان اللہ کا دیا ہواعظیم تحفہ،آزاد ملک کی قدرکرنی چاہیے،جے سالک

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ورلڈ مینارٹیز الائنس اور مسلم مسیحی اتحاد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ورلڈ کے مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سیوئیر پاکستان کے سربراہ سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کی،ریلی میں مسلم مسیحی اتحاد کے کارکنوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر جے سالک کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اور اسکے حصول کیلئے لاکھوں انسانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، یہ ملک اللہ تعالی کا عظیم تحفہ ہے جس کی قدر کی جانی چاہیے، آزادی کی قیمت کا اندازہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے بہترکون جان سکتا ہے،ریلی کے موقع پر پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم مینر، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تصاویر اور قومی پرچم بھی آویزاں کیا گیا تھا جبکہ جے سالک نے اپنے سر میں خاک ڈال رکھی تھی اور ایک گاڑی میں وطن کی مٹی بھی ریلی کا حصہ تھی، ریلی نیشنل پریس کلب سے شروع ہوئی اور سپر مارکیٹ سے ہوتے ہوئے واپس نیشنل پریس کلب کے باہر ختم ہوئی،اس موقع پر وطن سے محبت کے اظہار کیلئے قومی پرچم پر گل پاشی بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں