پشاور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینزکے چیئرمین پرویز خٹک نے کہاکہ اپنی پارٹی چلا رہا ہوں کسی کو توڑنے جوڑنے کے لیے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ علماء کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں،مساجد میں سولر سسٹم کا آغاز ہم نے کیا تھا۔















