اسلام آباد (اے بی این نیوز )سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد جمشید، محسن رضا، محمد حفیظ اور سوہان شاہ شامل،ملزم محمد حفیظ اور سوہان شاہ نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں،جبکہ ملزم محمد جمشید اور محسن رضا نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے لاکھوں روپے بٹورےملزمان نے متاثرہ سے 17 لاکھ روپے بٹورےملزمان نے من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائیملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پیکا اایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لئے گئےمزید تفتیش جاری ہے۔















