اہم خبریں

مسلم لیگ ن بے شک ہم سے ٹکر لے پہلے اپنے لیڈر کے استقبال کے لیئے 30 لاکھ عوام کا انتظام تو کرے ،سینیٹر وقار مہدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاھور میں بتائیں گے کہ پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال پیپلزپارٹی ہی بنائے گی ‘،جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی کا مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ کسی نے سچ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں مشکل سے نکلیں تو گردن پکڑتے ہیں ‘،مسلم لیگ کے رہنما آئندہ عام انتخابات میں ہم سے ٹکرانے کا اپنا شوق پورا کر لیں،پیپلزپارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے مگر مسلم لیگ ن الیکشن کے لئے تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے،پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے گی،مسلم لیگ ن انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے کسی اور سے رجوع کرنے کے بجائے عوام سے رجوع کرے۔ ٹکر لینے کی بات مسلم لیگ ن والوں کے زبان سے سن کر ہنسی آتی ہے

متعلقہ خبریں