کراچی(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ افغان مہاجرین کے مسئلے کو تدبر کے ساتھ حل کیاجائے،اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو اپنے ملکوں میں جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس شہریت کی اسناد مکمل ہیں انہیں بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔















