پشاور(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان اورپاکستان جڑواں بھائی ہیں، انھیں جدا نہیں کیا جاسکتا، افغان مہاجرین کے انخلاء کے فیصلے میں جلد بازی سے گریز کیا جائے۔ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار انھوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے نصف صدی سے مسلسل افغانوں کا ساتھ دیا ہے اور اس کے لیے بڑی قیمت بھی ادا کی ہے۔















