اہم خبریں

کراچی میں کیش وین سے لوٹی گئے پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد

کراچی(نیوزڈیسک)کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کیش وین سے لوٹی گئی رقم پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے بتایاکہ 19 ستمبر 2023 کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیشن وین کے ڈرائیور ذوہیب نے سیکیورٹی گارڈ کو بہانے سے وین سے اتار کر وین لیکر فرار ہوگیا تھا۔ کچھ فاصلے پر جاکر وین چھوڑ کر 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے تینوں ملزمان کو ہری پور ہزارہ سے گرفتار کرکے مزید رقم برآمد کی ،انہوں نے کہاکہ مرکزی ملزم ذوہیب اور رشید کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں