ملتان(نیوزڈیسک)رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاہے کہ زرعی صنعت کے ذریعے پاکستان قرضہ لینے سے بچ جائے گا۔1972 میں ذوالفقار علی بھٹو نے کاٹن کی سپورٹ پرائس کا اعلان کیا تھا، پرائس کنٹرول کیلئے ایکسپورٹ کارپوریشن کا ادارہ بنایا گیا تھا۔ آج ہم جس نہج پر ہیں قصور حکومتوں کا ہے،ہفتہ کو ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 8 سے 9 فیصد زراعت سے منسلک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم 2008 میں کاٹن اور گنا امپورٹ کر رہے تھے، ہماری حکومت نے 2009 میں گندم ایکسپورٹ کی تھی۔















