اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیول چیف ایڈمرل (ر) محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پا کستان نیو ی کی کمان کر نا میر ے لیے اعزاز تھا ، پا ک بحر یہ پیشہ وارانہ اور بھر پو ر صلا حیتو ں کی حامل ہے ۔پی این ایس ظفر کمپلیکس میں کمانڈ تبدلی کی پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سبکدوش نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحر یہ کا شما ر دنیا کی بہتر ین افواج میں ہو تا ہے ، مستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہو ئے استعدداد کا ر میں اضا فہ نا گزیر ہے، ہمیں روایتی اور غیر روایتی خطرا ت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھا رت میں انتہا پسندی فر وغ پا رہی ہے، پاک بحر یہ سمندری حدود کی محا فظ ہے۔















