لاہور( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ طویل عرصہ مسلط رہنے والے دو خاندان اب پھر حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں، خاندانی بادشاہتوں نے جمہوریت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، احتساب کے اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا گیا،گھر لوٹ کر باہر جائدادیں بنانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر لٹیروں کا احتساب کرے گی ملک میں جاری بدامنی سے حالات مزید خراب ہورہے ہیں،ڈالر کی قدر، پٹرولیم منصوعات کی عالمی منڈی میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچا،جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر 150روپے کی جائے8اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہو گا،۔















