اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے کہا ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں کےخلاف ایکشن کا فیصلہ کابینہ کرتی ہے، آرمی چیف کی اجلاس میں شرکت سے فیصلوں میں مضبوطی آتی ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کےخلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن کوئی اتحاد سندھ میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی واضح ہے، انہوں نے کہاکہ سانحہ نو مئی کے واقعات کےخلاف ایکشن ہونا چاہئے۔















