اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین اور ماہر معاشیات شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ افغان عبوری حکومت پرعالمی پابندیاں ہیں، ڈالر افغان ٹریڈ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔شبرزیدی کا کہناتھا کہ افغان ٹریڈ میں 5 اشیاء کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے، ان 5 اشیاء کی برآمدات 4 ارب ڈالر کے قریب تھی، افغان ٹریڈ کیلئے 6 سے7 ارب ڈالر کی ڈیمانڈ تھی۔















