لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران تھانہ گلبرگ اور سرور روڈ کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کر دئیے۔بدھ کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملزمہ خدیجہ شاہ کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ اور فریقین کے وکلاء کی تیاری ہونی چایے،















