اہم خبریں

شیخوپورہ میں لیڈی پولیو ورکرز ٹیم پر شہری کا تشدد

شیخوپورہ (نیوزڈیسک )شیخوپورہ میں لیڈی پولیو ورکرز ٹیم پر شہری کا حملہ ،ٹیم کے افراد کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں شہری کا لیڈی پولیو ورکرز اور پولیو ٹیم انچارج پر حملہ کیا اور زخمی کر ڈالا، پولیو ورکرز کا نگراں وزیراعلی پنجاب سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، دوسری طرف بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،محکمہ صحت نے بھی اس کی تصدیق کردی ،رواں سال سامنے آنے والا تیسرا پولیو کیس ہے ، بنوں میں پولیو وائرس ڈیڑھ سال کی بچی پر حملہ آور ہوا جس کی وجہ سے معصوم بچی مکمل معذور ہو گئی،محکمہ صحت نے ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ خبریں