لاہور( اے بی این نیوز )قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد عوام کا جوش و خروش مثالی ہےعوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیںمیاں محمد نواز شریف کو عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں،جو انہیں مہنگائی،غربت،بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ کا اہم بیان،انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں دلچسپی اور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف جیسی ہر دلعزیز، آزمودہ اور تجربہ کار سیاستدان کی قیادت میں ممکن ہےآج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اسکو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے اور انہی اچھے دنوں کی واپسی چاہتی ہےانشاءاللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا،اور عوام معمار پاکستان کا ایک فقیدالمثال استقبال کرے گی















