تہران (اے بی این نیوز) ایران کی سینٹرل ملٹری کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ ایران بعض پڑوسی ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی فوجی طیاروں کی نقل و حرکت کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی خطرہ محسوس ہوا تو ایران سخت جواب دے گا۔
ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بعض ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی ایران کی طرف پروازوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی فوجی طیاروں کی موجودگی اور نقل و حرکت ایک خطرناک اقدام ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل کو کنٹرول کرنے یا اس کے اقدامات کو روکنے میں ناکام رہا تو ایران اس کے خلاف کسی قسم کی دھمکی کا بھرپور جواب دے گا۔
Khatam al-Anbiya Central Headquarters issued a stark warning regarding regional airspace activity, stating that it considers the movements and presence of the Israeli military’s aircraft in the skies of certain neighboring countries heading toward Iran to be a dangerous act and a… pic.twitter.com/QOLNfYGAXi
— Al Mayadeen English (@MayadeenEnglish) June 26, 2026
مزید پڑھیں:ٹی 20 میں آئرلینڈ نے پہلی بار بھارت کو تاریخی شکست دے دی















