اہم خبریں

تھر فلڈ ریلیف جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی

تھرپارکر ( نیوز ڈیسک) تین دن تک صحراؤں میں ہیوی گاڑیوں کا شور اختتام پذیر ہوگیا، تھر فلڈ ریلیف جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی، شیرازقریشی دوسرے جبکہ شہریار خان تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کے مقابلے میں ماہم شیراز فاتح ٹھہریں۔فیسٹیول میں میراتھون، اونٹ کی دوڑ، گھڑسواری اور ملاکھڑے کے کھیل بھی پیش کیے گئے۔صوبائی وزیر مکیش چاولہ، معاون خصوصی ارباب لطف اللہ اور مہیش ملانی نے فاتح ریسر میں انعامات تقسیم کیے۔ جیپ مقابلوں میں چھ کیٹگری کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صحرا میں جیپوں کی دوڑ کیلئے 108 کلومیٹر کا راستہ تیار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں