اہم خبریں

77وزرا کے پیسے کام کر دیں تو آٹے کے فلور ملز چل جائیں گے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 77وزرا کے پیسے کام کر دیں تو آٹے کے فلور ملز چل جائیں گے، امپورٹڈ حکومت نے 9ماہ میں ملک کو تباہ کر دیا،ڈیفالٹ سے بچنے کا کوئی پلان نہیں،جنوری ،فروری میں طے ہونے جا رہا ہے کہ ان کو آئی ایم ایف کیا دینے جا رہا ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو فون نہیں کیا،جب ہماری حکومت توڑی گئی تو اس وقت لگ رہا تھا کہ الیکشن ہو جائیں گے،میرپور خاص میں آٹے کیلئے شہادت ہوگئی ہے، ان کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی، 100سے120دن میں شیڈول دینا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں