اہم خبریں

امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیراعظم بناتا ہےتو کبھی اسےجیل میں ڈال دیتا ہے،منظوروسان

کراچی(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہوں گے۔ پی پی پی چاہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں اور جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہوں، جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اب تو گرمی بھی کم ہے۔پیر کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پہلے بھی امپائر کی ضرورت نہیں تھی اور نہ اب پڑے گی،انہوں نے کہاکہ امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیراعظم بناتا ہےتو کبھی اسےجیل میں ڈال دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں