اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے بیرونِ ملک میں موجود پارٹی رہنماؤں کو 3 دن میں واپسی کی ہدایت کردی۔پیر کو جاری اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قائد ن ليگ سے ملاقات کے لیے لندن جانے والے افراد اپنے پروگرام منسوخ کرکے حلقوں میں وقت دیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں اور اپنی توجہ پاکستان میں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر صرف کریں۔















