اہم خبریں

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، پولیس جوان زخمی، ایک ڈاکو ہلاک،تین فرار

اسلام آباد (نامہ نگار)تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، ایک پولیس جوان کامران الدین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی جوان کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تین ڈاکو جی ٹین میں ایک واردات کے بعد فرار ہورہے تھے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔زخمی پولیس افسر کی صحتیابی کےلیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

متعلقہ خبریں