Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزارت مذہبی امور کا مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت مذہبی امور نے مختصر دو رانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کاکہنا تھا کہ اس مرتبہ حج کے انتظامات قبل از وقت کررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ حج کا دورانیہ 18سے 20دن پر مشتمل ہو گا ، مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں، مختصر حج کا دورانیہ 18سے 30دن تک کیا جا سکتا ہے ۔