پی ڈی ایم سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے کیا تھا، چوہدری سالک حسین

گجرات(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہاکہ ہے کہ پی ڈی ایم سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کیا تھا۔پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج خاندان کے جو لوگ موجود نہیں اس میں ان ہی کا قصور ہے۔ اب سب کچھ چوہدری شجاعت ہیں دوسرا کوئی نہیں۔