اہم خبریں

اسٹیٹ لائف شہری کو انشورنس کی رقم اداکرے،صدرمملکت کاحکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کو ایک انشورنس پالیسی ہولڈر شہری کو مروجہ شرح کے مطابق واجب الادا منافع سمیت انشورنس کلیم ادا کرنے کی ہدایت کردی۔صدر مملکت نے شکایت کنندہ کی درخواست قبول کرلی اور اسٹیٹ لائف کو 30 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو تعمیل کی اطلاع دینے کی ہدایت کی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق شہری نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپویشن کی جانب سے انشورنس کلیم کی عدم ادائیگی پر صدر مملکت سے رجوع کیا تھا جس پر صدر مملکت نے شہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں