رانی پور (نیوزڈیسک)رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کومزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ہفتہ کو ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔بچی کے ورثا کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیے گئے۔















