اہم خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے ان کی فیملی نے ملاقات کی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق ہفتہکو پرویز الہٰی سے ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھتیجی نے ملاقات کی۔یادرہے کہ پرویز الہٰی کو کچھ دن قبل اڈیالہ جیل سے ہی رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں فوری طور پر اینٹی کرپشن حکام نے اپنی حراست میں لے لیاتھااور انہیں ایک مرتبہ پھر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں