نوٹس کا جواب نہ دینے پر پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کی رکنیت اور پارٹی رکنیت معطل کردی،ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیاجس پر ان کی رکنیت معطل کی گئی ۔