پی ٹی آئی کو پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پلیئنگ فیلڈ دے دیں،عوام خود سب لیول کر لے گی ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل ہر طرف لیول پلیئنگ فیلڈ کا بہت شور ہے،آپ پی ٹی آئی کو صرف پلیئنگ فیلڈ دے دیں،پلیئنگ فیلڈ بے شک لیول نہ ہو،عوام اسے خودلیول کر لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھ جھوٹے کیسو ں میں چکڑےہوئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں۔