اسلام آباد (نیوزڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں صفر اعشاریہ 93 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔جمعہ کو ادارۂ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار جاری کی گئی رپورٹ کے مطابقایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ11 میں کمی واقع ہوئی ہے۔چکن کی فی کلو قیمت میں31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا ۔ رواں ہفتے پیاز فی کلو 2 روپے41 پیسے مہنگی جبکہ دال مسور، مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی ہوئی ۔رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے91 پیسے اور آلو، آٹا، گڑ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ۔















