سندھ میں 2 دن کیلئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)دو گیس فیلڈز سے گیس سپلائی میں کمی کے باعث تمام جنرل انڈسٹریز اور ان کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل کردی ۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 23 ستمبر کی صبح آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی تاہم گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔