چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ کیخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدد تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش اور عدالت کو بتایا نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں دستاویزات نامکمل ہیں ۔ عدالت نے ہدایت کی جو چیز نامکمل ہے ہمیں بتادیں ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔