اہم خبریں

علامہ راشد سومروکے قافلے میں گاڑی کو حادثہ ،2 افراد زخمی

مٹیاری (اے بی این نیوز)جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ راشد سومرو کے قافلے میں شامل گارڈز کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 2 رضاکار زخمی ہو گئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو خیریت سے ہیں، وہ بھٹ شاہ سے کراچی جا رہے تھے، ریسکیو حکام کے مطابق مٹیاری تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ قافلے میں شامل رضاکاروں کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب پیش آیا، جس میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی ہے، ایک رضاکار کی حالت خطرناک ہو گئی تھی تاہم طبی امداد کے بعد اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، علامہ راشد سومرو نے اسپتال جا کر زخمی گارڈز کی عیادت کی۔

راشد سومرو نے بتایا کہ وہ خود مکمل طور پر خیریت سے ہیں، تاہم رضاکار علی اکبر شدید زخمی ہوئے ہیں، جنھیں مزید علاج کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی سکیورٹی فورسز کی افغانستان میں بڑی کارروائیاں،29 دہشتگرد ہلاک

متعلقہ خبریں