کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکول فیس میں اضافے کے خلاف درخواست پر والدین سے 30 ہزار روپے فیس وصولی سے روکتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کو طلب کرلیا۔ہفتہ کو دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسکول انتظامیہ پرانی فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کر سکتی ہے جب تک کہ درخواست کا فیصلہ نہیں ہوجاتا ۔















