پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی تر جمان نے کہا کہ نگران حکومت ناکام معاشی پالیسیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کا ظالمانہ سلسلہ ترک کرے ، اضافہ ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی سازش ہے، پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیکر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے۔