اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس عمرعطابندیال آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ، نا مزد چیف جسٹس قاضی فا ئز عیسی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گئی، صدر مملکت جسٹس قاضی فا ئز عیسی سے عہدے کا حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وکلاکی جانب سے چیف جسٹس عمرعطابندیال کے صبر و تحمل کی تعریف،،، جواب میں چیف جسٹس نے کہا یہ ہمارا فرض تھا ، اللہ کی خوشنودی کو ذہن میں رکھ کر کام کیا، کالے کوٹ کا ہمیشہ بار سے تعلق رہتا ہے، وکلا سے اب انشا اللہ بار روم میں ملاقات ہو گی، میڈیا کے دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے متحرک رکھا، میڈیا کی تنقید کو بھی ویلکم کرتا ہوں، عدالتی فیصلوں پر تنقید ضرور کریں، جب جج پر تنقید کریں تو یقینی بنائیں وہ حقائق پر مبنی ہو، وکلاء کے کلمات پر چیف جسٹس نےغالب کا مصرعہ بھی پڑھا، دل کے بہلا نے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔















