سوشل میڈیا پر محبت ،سویڈش خاتون سوات پہنچ گئی

سوات(نیوزڈیسک) سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں سویڈن خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں 44 سالہ خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔