اہم خبریں

نیب ترامیم کیس,58 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس کا 58 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے، اکثریتی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ، جمعہ کو جاری کئے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے دو نیب ترمیمی ایکٹ چیلنج کیے گئے، 25 جون 2022 کو نیب ترامیم چیلنج کی گئیں، درخواست گزار نے 2022 میں کی گئی تمام نیب ترامیم چیلنج کی تھیں۔فیصلے کے مطابق عدالت نہیں سمجھتی کہ تمام نیب ترامیم بنیادی حقوق کے منافی تھیں، عدالت کی رائے میں پہلی نیب ترامیم کی دفعہ 2، 8، 10 اور 14 کی جوڈیشل اسکروٹنی مطلوب تھی۔فیصلے میں 2 صفحات پر مشتمل جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں